مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی عمان کی ثالثی میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر لکھا ہے کہ ہم عمان اور امریکہ کے ساتھ اتفاق رائے سے چوتھے دور کے مذاکرات کو تکنیکی اور تیاری سے متعلق وجوہات کی بنا پر مؤخر کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ایران کی جانب سے مذاکرات کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم پہلے سے کہیں زیادہ ایک منصفانہ اور متوازن معاہدے کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق تہران ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو نہ صرف پابندیوں کے خاتمے کی ضمانت دے، بلکہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے حوالے سے اعتماد بھی پیدا کرے، اور ساتھ ہی ایران کے حقوق کے مکمل تحفظ کی بھی ضمانت فراہم کرے۔