برازیل، برکس سربراہی اجلاس میں ایران اور چینی حکام کی ملاقات، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

برازیل، برکس سربراہی اجلاس میں ایران اور چینی حکام کی ملاقات، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے برکس سربراہی اجلاس کے دوران ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اکبر احمدیان سے ملاقات کی۔

احمدیان نے اس ملاقات میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں ایران کا موقف واضح ہے اور وہ اپنے اسٹریٹجک اتحادیوں کو ہمیشہ ان مذاکرات سے آگاہ کرتا رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ سے تہران کے لیے ایک اہم سیاسی اور اقتصادی شراکت دار رہا ہے اور ہم اسٹریٹجک تعلقات کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

احمدیان نے بین الاقوامی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور بیجنگ  بین الاقوامی میدان میں یک قطبی نظام کو چیلنج کر سکتے ہیں اور اقوام عالم کے طویل مدتی مفادات کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

اس ملاقات کے دوران وانگ یی نے  کہا کہ بیجنگ ہمیشہ خطے میں ایران کے اصولی موقف اور مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور تہران کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ ایران کے ساتھ ہر سطح پر تبادلہ خیال کو برقرار رکھنے اور جائز حقوق اور مفادات کے دفاع کے لیے تیار ہے اور بین الاقوامی تعلقات اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے پرعزم ہے۔

اس ملاقات میں فریقین نے عالمی اور علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے