دمشق کے جنوبی نواحی علاقوں میں جھڑپیں جاری

دمشق کے جنوبی نواحی علاقوں میں جھڑپیں جاری

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں عوامی مزاحمتی گروہوں اور تکفیری شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ رات بھر کناکر گاؤں میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ الجولانی کے حامی گروہوں نے توپ خانے کے گولے بھی گاؤں پر داغے۔

ادھر، جولانی حکومت کے اطلاعاتی وزیر حمزہ مصطفیٰ نے ملک میں سکیورٹی بحران پر قابو پانے کے لیے داخلی استحکام کو اولین ترجیح دینے پر زور دیا اور دعوی کیا کہ اسرائیل شام میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر اپنے مقاصد کے لیے قدم جمانا چاہتا ہے۔

یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صہیونی حکومت، بشار الاسد حکومت کے سقوط کے بعد شام کے بعض علاقوں پر حملے کرکے انہیں اپنے قبضے میں لے چکی ہے۔ الجولانی کی زیر قیادت حکومت کی جانب سے ان قبضوں کے خلاف کوئی سنجیدہ ردعمل نہیں دیا گیا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے