این آئی اے کو تہوّر رانا کی آواز اور تحریر کے نمونے لینے کی اجازت، عدالت کا فیصلہ

نئی دہلی: پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں کے ملزم تہوّر رانا کے آواز اور تحریر کے نمونے لینے کی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کو اجازت دے دی ہے۔ این آئی اے نے عدالت میں درخواست دائر کر کے یہ اجازت طلب کی تھی، جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
تہوّر رانا فی الوقت این آئی اے کی حراست میں ہے۔ گزشتہ ماہ عدالت نے این آئی اے کی خصوصی عدالت میں اس کی حراست کو 12 دن کے لیے بڑھا دیا تھا۔ عدالت نے این آئی اے کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھتے ہوئے یہ حکم سنایا۔