امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات کا اگلا دور، ایرانی وزیرخارجہ کا اہم اعلان

امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات کا اگلا دور، ایرانی وزیرخارجہ کا اہم اعلان

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے کئی دور منعقد ہونے کے بعد فریقین نے بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مذاکرات کے چوتھے دور کے بارے میں ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چوتھا دور اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوگا۔

عراقچی نے مزید کہا کہ بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور بھی عمان کی میزبانی میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چوتھے دور سے تین یورپی ممالک کے ساتھ بھی مذاکرات ہوں گے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کی پیشکش پر ایران نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی تھی جس کے بعد عمان کی ثالثی میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے تین دور ہوچکے ہیں۔

فریقین نے تینوں ادوار پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے بالواسطہ مذاکرات کو تعمیری اور مثبت قرار دیا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے