ہندوستان اور پاکستان کے طیاروں کا کشمیر کے سرحدی علاقے میں ٹاکرا

ہندوستان اور پاکستان کے طیاروں کا کشمیر کے سرحدی علاقے میں ٹاکرا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب پرواز کرنے والے بھارتی طیارے پاکستانی جیٹ طیاروں کو دیکھتے ہی بھاگ کھڑے ہوئے۔

دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان گزشتہ چند دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، حال ہی میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی افواج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور وہ بھارت کے کسی بھی حملے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملکی فوج کو آپریشنل آزادی دے دی ہے۔

پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کے چار رافیل لڑاکا طیارے لائن آف کنٹرول کو عبور کیے بغیر رات کے وقت کشمیر میں گشت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

ریڈیو پاکستان نے مزید بتایا: "پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے فوری طور پر ان بھارتی جنگی طیاروں کی موجودگی کا پتہ لگا لیا۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے آج صبح کہا: اسلام آباد کے پاس قابل اعتماد معلومات ہیں کہ ہندوستان اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر پاکستان کے خلاف فوجی حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

انہوں نے ایکس پر ایک پیغام میں لکھا: "پاکستان کے پاس قابل اعتماد معلومات ہیں کہ بھارت کشمیر میں دہشت گردی کے واقعے کا من گھڑت بہانہ بنا کر ہمارے خلاف فوجی حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، تاہم کسی بھی جارحانہ اقدام کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اور اس مہم جوئی کے نتائج کی پوری ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔

  موجودہ تناؤ نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے امکان کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے، جو اس سے قبل کشمیر کے علاقے پر تین جنگیں لڑ چکے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے