کانگریس نے کلاس روم گھوٹالے کو بے نقاب کیا، تبھی اے سی بی نے سسودیا اور ستیندر جین پر کارروائی کی: دیویندر یادو

کانگریس نے کلاس روم گھوٹالے کو بے نقاب کیا، تبھی اے سی بی نے سسودیا اور ستیندر جین پر کارروائی کی: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کہا کہ ’’عام آدمی پارٹی، جو ایمانداری کے بڑے بڑے دعوے کر کے بدعنوانی کے خلاف تحریک چلا کر اقتدار میں آئی تھی، آج وہ خود مکمل طور پر بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی نظر آ رہی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div><div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

user

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے گزشتہ عام آدمی پارٹی حکومت کی بدعنوانی سے متعلق جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’عام آدمی پارٹی کی گزشتہ حکومت کے ذریعہ اسکولوں کی عمارتوں اور 12748 کلاس روم کی تعمیر میں 2000 کروڑ روپے کے گھوٹالے کے الزام میں اینٹی کرپشن برانچ کی جانب سے سابق وزیر تعلیم منیش سسودیا اور سابق پی ڈبلیو ڈی وزیر ستیندر جین کے خلاف تحقیقات کرنے کے لیے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بدعنوانی کبھی نہ کبھی سامنے آ ہی جاتی ہے اور انصاف اپنا راستہ اختیار کر ہی لیتا ہے۔‘‘

دیویندر یادو نے کہا کہ شراب گھوٹالے کی طرح اسکولوں کے کلاس روم گھوٹالے کو بھی کانگریس پارٹی نے ہی بے نقاب کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی، جو ایمانداری کے بڑے بڑے دعوے کر کے بدعنوانی کے خلاف تحریک چلا کر اقتدار میں آئی تھی، آج وہ خود مکمل طور پر بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے عام آدمی پارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا اور سابق وزیر ستیندر جین نے جیل کی سزا کاٹی ہے۔

عآپ کے سرکردہ لیڈران کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کے بعد دیویندر یادو نے اب تیز رفتار کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں اینٹی کرپشن کرائم برانچ (اے سی بی) اس معاملے میں منصفانہ تحقیقات کر کے جن لوگوں نے بدعنوانی کی ہے ان کو سزا دے گا، تاکہ دہلی کے لوگوں تک یہ پیغام پہنچے کہ جو بدعنوانی کرے گا وہ جیل جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے