ایران ایکسپو 2025، دوسو غیر ملکی کمپنیوں کی پرجوش شرکت

ایران ایکسپو 2025، ملک کی سب سے بڑی تجارتی نمائش کے طور پر، تہران میں جاری ہے جہاں دو سو سے زیادہ غیر ملکی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
ایران ایکسپو کا ساتواں سیشن، ملک کا سب سے بڑا برآمدی ایونٹ ہے جس کا مقصد بین الاقوامی منڈیوں کے ساتھ رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔
28 اپریل سے 2 مئی تک جاری اس نمائش میں 100 سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں اور یہ دنیا بھر میں تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات کی برآمد میں ایرانی کمپنیوں کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
تقریب میں دنیا بھر سے 2,000 سے زائد کمپنیاں اور ان کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں، جو ایران کے معروف برانڈز کے ساتھ شراکت داری کے معاملات طے کریں گے۔
ایران ایکسپو 2025، ملک کی سب سے بڑی برآمدی نمائش کے طور پر، ممتاز ایرانی کمپنیوں اور برانڈز کو اکٹھا کرکے، اقتصادی، صنعتی اور ثقافتی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے کا ایک غیر معمولی موقع فراہم کرتی ہے۔
یہ تقریب نان آئل ایکسپورٹس کو فروغ دینے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور عالمی تجارت میں ایران کی پوزیشن کو بڑھانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
ایران ایکسپو نئے اقتصادی مواقع اور پائیدار بین الاقوامی تعاملات کا ایک دریچہ ہے جس سے ملک کی اقتصادی اور صنعتی ترقی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔