ایران کے جوہری پروگرام کا کوئی فوجی حل نہیں، فرانس

ایران کے جوہری پروگرام کا کوئی فوجی حل نہیں، فرانس

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فرانس کے وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے کسی بھی فوجی اقدام کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

بارو نے کہا کہ ایران کے جوہری بحران کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔

انہوں نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے امریکی انخلاء اور وعدہ خلافیوں کا ذکر کیے بغیر دعوی کیا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور یورینیم افزودگی سے متعلق اپنے تمام وعدوں کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ ایران کے جوہری بحران کے حل کے لیے امریکہ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ یہ کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔

بارو نے خبردار کیا کہ اگر یورپ کے سیکیورٹی مفادات کو خطرہ ہوا تو گزشتہ 10 برسوں میں ایران پر سے اٹھائی گئی تمام پابندیاں دوبارہ عائد کردی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں کے دوبارہ نفاذ سے ایران کی یورپی منڈیوں اور ٹیکنالوجی تک رسائی بند ہوجائے گی، اور ہم اس صورتحال کے خواہاں نہیں ہیں۔

بارو نے روس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو یوکرین جنگ میں شمالی کوریا کی حمایت کے بدلے پیونگ یانگ کے جوہری پروگرام سے چشم پوشی کررہا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے