ہائی کورٹ سے روینہ ٹنڈن، فرح خان اور کامیڈین بھارتی سنگھ کو راحت، پولیس کارروائی پر 14 جولائی تک روک

ہائی کورٹ سے روینہ ٹنڈن، فرح خان اور کامیڈین بھارتی سنگھ کو راحت، پولیس کارروائی پر 14 جولائی تک روک

تینوں فن کاروں پر ایک شو کے دوران عیسائی فرقہ کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام ہے۔ یہ معاملہ 2019 کا ہے جب فرح خان نے بیک بنچرس نامی ایک شو ہوسٹ کیا تھا۔

پنجاب - ہریانہ ہائی کورٹ / تصویر سوشل میڈیاپنجاب - ہریانہ ہائی کورٹ / تصویر سوشل میڈیا
پنجاب – ہریانہ ہائی کورٹ / تصویر سوشل میڈیا
user

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن، فلمساز و کوریوگرافر فرح خان اور کامیڈین آرتی سنگھ کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے ان کے خلاف جاری پولیس نوٹس پر 14 جولائی 2025 تک روک لگا دی ہے۔ ان تینوں فن کاروں پر ایک شو کے دوران عیسائی فرقہ کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام تھا۔

یہ معاملہ سال 2019 کا ہے جب فرح خان نے بیک بنچرس نامی ایک شو کو ہوسٹ کیا تھا۔ اس شو میں سیلیبریٹیز کو مدعو کرکے ان کے جنرل نالج کا امتحان لیا جاتا تھا۔ شکایت کنندہ کے مطابق اس شو میں ان لوگوں نے ’ہلے لوجاہ‘ لفظ کا موازنہ ایک غیر مہذب لفظ سے کرتے ہوئے عیسائی فرقہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی تھی۔ اس کی وجہ سے سال 2020 میں ان تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔

پیر کو جسٹس منیش بترا کی سنگل بنچ اس معاملے کی سماعت کر رہی تھی۔ سماعت کے دوران عرضی دہندگان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ افسروں کے ذریعہ بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 35 کے تحت نوٹس جاری کر انہیں جانچ میں شامل ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس پر عدالت نے حکم دیا کہ اگلی سماعت 14 جولائی 2025 تک پولیس کی طرف سے عرضی دہندگان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

عرضی دہندگان کی طرف سے عدالت کے سامنے موقف پیش کیا گیا کہ جس پروگرام کی بنیاد پر یہ معاملہ درج کیا گیا ہے، اس کا مقصد کسی مذہب یا فرقہ کی توہین کرنا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ شو پوری طرح سے تفریحی مقاصد کے لیے منعقد کیا گیا تھا اور یہ ایک نان-فکشن کوئز شو تھا جس میں عیسائی مذہب یا اس سے متعلق موضوع پر کوئی بھی بات نہیں کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے