مصر اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق، ذرائع

مصر اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق، ذرائع

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مغربی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ قاہرہ میں اسرائیل اور مصر کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین نے غزہ میں طویل المدتی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دو مصری سیکیورٹی عہدیداروں نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ قاہرہ میں جاری مذاکرات میں غزہ کی صورتحال پر قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔

مذکورہ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران کئی امور پر معاہدے طے پائے ہیں، جن میں غزہ میں طویل المدتی جنگ بندی کا قیام بھی شامل ہے۔

یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب صہیونی حکومت کے وزیر برائے اسٹریٹجک امور ران درمر کی قیادت میں ایک اسرائیلی وفد نے آج قاہرہ میں مصر کی انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ حسن محمود رشاد سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حماس کا ایک وفد بھی قاہرہ آیا تھا اور غزہ میں پائیدار امن اور جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔

مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے کوشش کی جارہی ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے