دہلی والوں کو گرمی سے ملے گی راحت، 10 سے زائد ریاستوں میں آندھی-بارش کے آثار، یلو الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے 5 دنوں کے دوران شمال مشرقی ہند میں گرج کے ساتھ ہلکی سے درمیانی سطح کی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔
فائل تصویر یو این آئی
دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں موسم کا مزاج بدلنے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو آسمان میں جزوی طور سے بادل چھائے رہنے کے آثار ہیں۔ وہیں شام سے بدھ تک گرج کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس سے درجہ حرارت میں گراوٹ آئے گی اور لوگوں کو گرمی سے راحت ملے گی۔ آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق اس دوران 20-15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ اس کے پیش نظر منگل، جمعہ اور ہفتہ کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے 5 دنوں کے دوران شمال مشرقی ہند میں گرج کے ساتھ ہلکی سے درمیانی سطح کی بارش ہو سکتی ہے۔ آج (29 اپریل) آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھاری بارش کی پیشن گوئی ہے۔ اس دوران 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔
29 اپریل سے 2 مئی کے دوران مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ میں گرج کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اگلے سات دنوں کے دوران کرناٹک، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم، تلنگانہ، رائل سیما، کیرالہ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں بارش ہو سکتی ہے۔
وہیں دوسری طرف محکمہ موسمیات نے گجرات، ہریانہ، پنجاب، مغربی راجستھان، تمل ناڈو، پڈوچیری، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، کچھہ اور کرائیل میں الگ الگ مقامات پر لُو چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق اگلے تین دنوں کے دوران شمال مغربی ہند میں زیادہ سے زیادہ درجہ راحت میں کسی اہم تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور اس کے بعد کے 4 دنوں میں 4-2 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ آنے کا امکان ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔