مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ آذربائیجان کے صدر کی ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے لئے باضابطہ استقبالیہ تقریب زگلبا محل میں ہوئی۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اس سرکاری دورے پر صدر پزشکیان کے ہمراہ ہیں۔
باکو روانگی سے قبل صدر پزشکیان نے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مناسب بنیادیں موجود ہیں، آذربائیجان کے ساتھ ہمارے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور گہرے ہیں۔