مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایک روزہ سرکاری دورے پر باکو روانہ ہوگئے ہے جہاں وہ آذربائیجان کے صدر سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔
سرکاری استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں ممالک کے صدور ملاقات کریں گے اور اس کے بعد ایران اور آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی وفود کا مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوگا۔
صدر پزشکیان اور میزبان صدر کے درمیان سیاسی تعلقات، معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان آذربائیجان کے صدر کے ساتھ دونوں ممالک کے اقتصادی کارکنوں کے مشترکہ اجلاس میں شرکت اور آزربائیجان میں مقیم ایرانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔