مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی بمباری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی لڑاکا طیاروں نے تازہ جارحیت کے دوران یمن کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا، جن میں مشرقی صنعاء کا علاقہ مدغال بھی شامل ہے، جہاں چار فضائی حملے کیے گئے۔
اسی طرح صوبہ عمران کے شمالی علاقے پر بھی کم از کم دو مرتبہ بمباری کی گئی۔
یمنی ذرائع کے مطابق امریکی طیاروں نے صنعا کے شمال مشرقی علاقے بنی حشیش پر بھی دو فضائی حملے کیے، تاہم ابھی تک ان حملوں میں جانی یا مالی نقصانات کے بارے میں کوئی مصدقہ رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ان حملوں کا مقصد نہ صرف یمنی مزاحمت کو دبانا ہے بلکہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے والی قوتوں کو بھی سبق سکھانا ہے۔