ایرانی نائب وزیر خارجہ کی روسی اور چینی سفیروں سے ملاقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال

ایرانی نائب وزیر خارجہ کی روسی اور چینی سفیروں سے ملاقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے چین اور روس کے سفیروں کے ساتھ ملاقات میں برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ فریم ورک کے بارے میں بات چیت کی۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ تہران میں چین اور روس کے سفیروں کانگ پیو اور الیکسی دیدوف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

غریب آبادی نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو دیکھتے ہوئے، روس اور چین کے سفیروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں مشترکہ فریم ورک کے اندر تعاون کی ترقی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں روم میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے آخری دور سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے