بدعنوانی کے خلاف جنگ کی شرط یہ ہے کہ حکام بدعنوانی کے عوامل سے دور ہوں، رہبر معظم انقلاب

بدعنوانی کے خلاف جنگ کی شرط یہ ہے کہ حکام بدعنوانی کے عوامل سے دور ہوں، رہبر معظم انقلاب

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت العظمی خامنہ ای نے ملک کے  وزیر داخلہ اور صوبوں کے گورنروں کے ساتھ ملاقات دوران عوامی خدمت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اہم مسئلہ جو صوبائی حکام اور گونروں کے لئے ضروری ہے وہ لوگوں کے درمیان صبر و تحمل کے ساتھ ان کی باتوں کو سننا ہے، چاہے وہ سخت ہی کیوں نہ ہوں۔

رہبر معظم انقلاب نے شنگھائی اور برکس جیسے اہم علاقائی اور عالمی فورمز میں ایران کی رکنیت کو اہم قرار دیتے ہوئے ملک کے فعال کردار پر زور دیا۔

انہوں نے صوبائی ترقی کے لیے خدمت کے جذبے اور صحت مند رجحانات کے حامل گورنروں کے انتخاب کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ صوبے کے لیے اس جذبے کے حامل گورنر کا انتخاب کریں گے تو یقینی طور پر علاقے میں ترقی اور خوش حالی آئے گی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے بدعنوانی کے خلاف جد وجہد کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ کی پہلی اور ضروری شرط حکام اور ان کے اہل خانہ کا بدعنوان عناصر سے دور رہنا ہے۔

انہوں نے گورنروں کو قانون کی رعایت، الہی محرمات سے اجتناب،دینی احکام کی پابندی، سال کے نعرے کو پورا کرنے اور اسمگلنگ کے خلاف سنجیدگی کے ساتھ مربوط انداز میں جنگ لڑنے کی نصیحت کی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے