یورینیم افزودگی سے متصادم کوئی بھی تجویز قبول نہیں، ایران

یورینیم افزودگی سے متصادم کوئی بھی تجویز قبول نہیں، ایران

مہرنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ ایران مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے مغربی میڈیا رپورٹس پر ردعمل کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کے وقت اور مقام کے تعین کے لیے مشاورت جاری ہے،جس کی تفصیلات کا اعلان سلطنت عمان کرے گی۔

بغائی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان صرف جوہری مسئلے اور پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت جاری ہے اور کوئی دوسرا مسئلہ ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔ 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم ناجائز امریکی پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں وشنگٹن کے اقدامات کی سنجیدگی کا جائزہ لے گا، تاہم یورینیم افزودگی پر ایران کی لچک کے بارے میں میڈیا کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یورینیم افزودگی سے متصادم کوئی بھی تجویز ناقابل قبول ہے۔ 

بقائی نے کہا کہ ممکنہ معاہدے کے بارے میں دعوے مغربی میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں جن کی تصدیق نہیں کی جا سکتی، اس طرح کے دعوے اکثر مختلف مقاصد کے تحت کئے جاتے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے