مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کمیشن کے اجلاس میں کہا کہ شام کی خودساختہ حکومت کے وزیر خارجہ حسن الشیبانی نے تہران سے ملک کی تعمیر نو کے لئے ایرانی ٹھکیداروں کی شام واپسی کی درخوادست کی ہے۔تاہم ایران اس درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیبانی نے کہا کہ شامی عوامی ایرانی ٹھیکیداروں کی ملک واپسی کی درخواست کر رہے ہیں۔
رضائی نے واضح کیا کہ اگر ضروری سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے تو ایسا ممکن ہے۔
انہوں نے شام کے بارے میں مزید کہا کہ امریکہ کی حمایت سے شام میں داعش کو حالیہ صورت حال کے بعد تقویت ملی ہے اور دوسری طرف صیہونی رژیم شام اور اس کے پڑوس میں ایک مضبوط حکومت کی موجودگی کو برداشت نہیں کر سکتی۔
سینئر ایرانی عہدیدار نے زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام میں تمام گروہوں کی شراکت سے ایک جامع حکومت کی تشکیل اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں شام کی خودساختہ حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران شام میں جاری نا امنی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور ہم اسے خطے کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔