مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مسلمانوں کے اتحاد بالخصوص حج کی روحانی فضا کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں اور پڑوسی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
عراقچی نے زور دیا کہ ایران اس سال کے حج کے موثر انتظامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور حجاج کرام کی میزبانی کرنے پر سعودی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہے۔