عمان میں ایرانی صدر کا باضابطہ استقبال؛21 توپوں کی سلامی

عمان میں ایرانی صدر کا باضابطہ استقبال؛21 توپوں کی سلامی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیثم بن طارق آل سعید نے منگل 27 مئی کی شام مسقط کے قصر العلم میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا سرکاری استقبال کیا۔

 مسقط کے قصر العلم میں استقبال کی سرکاری تقریب میں، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور سلطان عمان ہیثم بن طارق آل سعید، مخصوص جگہ ایک ساتھ کھڑ ے ہوئے اور اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بجائے جانے کے بعد، گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

 اس کے بعد ایران اور عمان دونوں ملکوں کے سربراہوں نے ایک دوسرے سے اپنے وفود کے ارکان کا تعارف کرایا۔

 اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ان کے ہمراہ مسقط کے دورے پر جانے والے وفد کے اعزاز میں امن و دوستی کی علامت کے طور پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے