عالمی برادری غزہ کی خلاف صیہونی جرائم کی روک تھام کے لئے فوری اقدام کرے، عراق

عالمی برادری غزہ کی خلاف صیہونی جرائم کی روک تھام کے لئے فوری اقدام کرے، عراق

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراقی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے غزہ میں جاری صیہونی رژیم کے مظالم کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کے نہتے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی رژیم کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔

باسم عوادی نے مزید کہا کہ صیہونی رژیم نے تمام انسانی اور قانونی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے لئے انسانی امداد روک دی ہے جو کہ فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کے صیہونی منصوبے کا حصہ ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہم عرب اور عالم اسلام سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صیہونی رژیم کے وحشیانہ جرائم کی روک تھام اور انسانی امداد کی ترسیل کے لئے فوری اقدام کریں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے