یمن کے تل ابیب اور بن گورین ہوائی اڈے پر میزائل حملے، صیہونی تلملا اٹھے

یمن کے تل ابیب اور بن گورین ہوائی اڈے پر میزائل حملے، صیہونی تلملا اٹھے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے تل ابیب اور بن گورین ہوائی اڈے پر  بیلسٹک میزائل حملوں سے آگاہ کیا۔

 انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ مسلح افواج نے فلسطین کے مظلوم عوام اور مزاحمت کی حمایت میں صہیونی دشمن کے بن گورین ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بیلسٹک میزائل فلسطین 2 سے مقبوضہ تل ابیب کے مشرق میں ایک اہم فوجی ہدف کو نشانہ بنایا جب کہ "ذوالفقار” میزائل سے بن گورین ہوائی اڈے پر حملہ کیا۔

یحیی سریع نے کہا کہ مذکورہ میزائل حملوں کے باعث غاصب صیہونی پناہ گاہوں میں جا چھپے جب کہ ہوائی اڈے پر پروازیں معطل رہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کی حمایت میں قابض اور سفاک رژیم کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی۔

 

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے