ایران کے معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ گفتگو، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

ایران کے معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ گفتگو، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ فریقین مذاکرات کو تعمیری اور مثبت قرار دے رہے ہیں۔ اس دوران صہیونی حکام جوہری مذاکرات کا عمل سبوتاژ کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

ایران سے مذاکرات کے حوالے سے امریکہ اور اسرائیل کے موقف میں اختلافات کھل کر سامنے آئے ہیں۔ اسرائیلی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ایران کے جوہری مسئلے پر تلخ گفتگو ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ گفتگو گزشتہ جمعرات کو ہوئی جس میں ایران کے جوہری پروگرام پر دونوں رہنماؤں کے درمیان گہرے اختلافات سامنے آئے۔

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو واضح طور پر کہا کہ وہ ایران کے ساتھ سیاسی طور پر معاملہ طے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔

دو باخبر ذرائع کے مطابق، نیتن یاہو نے اس موقف کی مخالفت کی، جس پر دونوں کے درمیان تلخی اور کشیدگی پیدا ہوگئی۔

اسرائیلی ٹی وی نے اس گفتگو کو "متشنج” اور "پر تناؤ” قرار دیا ہے، جو دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کے حوالے سے نقطہ نظر کے واضح فرق کو ظاہر کرتا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے