مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجتالاسلام غلامرضا قاسمیان کو سعودی عرب میں حج تمتع کی ادائیگی کے دوران گرفتار کیا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، سعودی عرب کے حالات پر تنقید کرنے والی ایک ویڈیو کلپ کی اشاعت ان کی گرفتاری کا سبب بنی ہے۔
تاحال حجتالاسلام قاسمیان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔