مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسیؒ کی پہلی برسی کے موقع پر مجلسِ عزا کا انعقاد جامعہ عروۃ الوثقی لاہور میں کیا جا رہا ہے، جس سے شہید کی صاحبزادی ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی خصوصی خطاب کریں گی۔
یہ مجلس آج بعد از نماز مغربین جامعہ العروۃ الوثقیٰ، مسجد البیت العتیق، لاہور میں منعقد ہوگی، جس میں خواتین مومنین کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
شہید رئیسی کی صاحبزادی، اپنے خطاب میں شہید رئیسی کی شخصیت، فکر اور شہادت کے پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گی اور شہداء کے پیغام کو اجاگر کریں گی۔