مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں لاکھوں افراد بھوک سے مر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں 300,000 فلسطینی بھوک سے مر رہے ہیں اور بمباری کی زد میں ہیں۔
اقوام متحدہ کے اہلکار نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے۔
ابو حسنہ نے نے مزید کہا کہ ہم رفح کے علاقے میں فلسطینیوں کی نقل مکانی اور محاصرے کو روکنے کے لیے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انروا کے کمشنر فلپ لازارینی نے جمعہ کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ غزہ کی پٹی میں جو امداد داخل ہو رہی ہے وہ نہایت قلیل مقدار میں ہے جب کہ مؤثر اور مسلسل امداد کی ترسیل ہی تباہی کو بڑھنے سے روکنے کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کے ذریعے غزہ میں فلسطینیوں کو کم سے کم روزانہ 500 سے 600 ٹرک خوارک کی ضرورت ہے۔