الجولانی کی اردگان سے ملاقات، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

الجولانی کی اردگان سے ملاقات، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ترکی کے صدارتی دفتر نے آگاہ کیا کہ دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے سرغنہ اور خودساختہ حکمران الجولانی کی ملک کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں فریقین نے علاقائی صورت حال اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
 
ترک ایوان صدر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے: "اردگان نے دمشق کو یقین دلایا کہ ترکی ہمیشہ کی طرح اس ملک کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

 انہوں نے دمشق کے خلاف امریکی اور یورپی پابندیوں کے خاتمے کا بھی خیر مقدم کیا۔ 

ترکی کے صدارتی دفتر نے اس سلسلے میں مزید کہا: اردگان نے شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دمشق کے خلاف اسرائیلی قبضے اور جارحیت کو ناقابل قبول قرار دیا!

اس ملاقات میں الجولانی نے اردگان کی حمایت اور شام کے خلاف پابندیاں ہٹانے کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ الجولانی کی ٹرمپ سے ملاقات کے دوران صیہونی رژیم کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی یقین دہانی کے بعد ترکی کے صدر اردگان امریکی ایما پر طے شدہ منصوبے کے تحت سہولت کاری کرنے لگے ہیں!

ذرائع کے مطابق الجولانی کی استنبول یاترا اسی امریکی صیہونی منصوبے کا حصہ ہے جسے ترکی کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم ملت اسلامیہ مسئلہ فلسطین سے خیانت کے مرتکب ہونے والوں کو مسترد کرچکی ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے