مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے پانچویں دور میں شرکت کے لئے اٹلی کے دار الحکومت روم پہنچے ہیں۔
انہوں نے مذاکرات کے آغاز سے قبل اپنے عمانی ہم منصب سے بدر ابو سعیدی سے ملاقات کی۔
فریقین نے ان مذاکرات کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
روم میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات شروع ہوئے ہیں جو تاحال جاری ہیں۔