ہزاروں فلسطینی بغیر کسی پناہ گاہ کے اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں، اقوام متحدہ

ہزاروں فلسطینی بغیر کسی پناہ گاہ کے اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں، اقوام متحدہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (OCHA) نے ایکس پر ایک پوسٹ میں آگاہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے تقریباً 81 فیصد علاقے یا تو اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہیں یا انہیں خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔”

اقوام متحدہ کے مذکورہ دفتر نے تاکید کی کہ گزشتہ ایک ہفتے میں 160,000 فلسطینی دوبارہ بے گھر ہوئے اور بغیر کسی پناہ گاہ یا سہولیات کے شدید بمباری کا شکار ہوئے۔

یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ اور شمالی غزہ کی پٹی کے 13 دیگر علاقوں پر شدید حملے کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے مقیم فلسطینیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے علاقے خالی کر دیں۔

صیہونی فوج نے ان علاقوں کے فلسطینیوں سے جنوبی غزہ کی طرف کوچ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی علاقے میں جہاں سے راکٹ فائر کیا جائے گا وہاں بھرپور کارروائی کرے گی۔!

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے