ایران ریسرچ سیٹلائٹ کی دوڑ میں آگے، ناہید 2 لانچنگ کے لئے تیار

ایران ریسرچ سیٹلائٹ کی دوڑ میں آگے، ناہید 2 لانچنگ کے لئے تیار

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی خلائی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ وحید یزدانیان نے قومی نیوز چینل کو سیٹلائٹس کی لانچنگ کے حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی سیٹلائٹس کا ایک سیٹ مکمل کیا گیا ہے، جس کا مقصد مختلف سیٹلائٹ سب سسٹمز کو جانچنا ہے، اور یہ سب سسٹمز ملکی سطح پر 97 فیصد سے زیادہ سیٹلائٹ تیار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسرچ سیٹلائٹس ون، ٹو، تھری، اور فور ہمارے نجی اور تعلیمی شعبوں کی شراکت سے بنائے جا رہے ہیں۔

یزدانیان نے کہا کہ تحقیقاتی سیٹلائٹ 5 تعمیری مرحلے میں ہے اور اسے جلد ہی متعلقہ شعبے کے حوالے کر دیا جائے گا۔

 انہوں کہا کہ ناہید 2 سیٹلائٹ لانچنگ کے لئے تیار ہے اور پارس 2 سیٹلائٹ جلد ہی لانچنگ لائن میں شامل ہو گا جب کہ ریسرچ سیٹلائٹ کمپلیکس کی تعمیر شروع ہو گئی ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے