مذاکرات کا مستقبل واضح نہیں، امریکہ اس صورت حال کا ذمہ دار ہے، امام جمعہ قم 

مذاکرات کا مستقبل واضح نہیں، امریکہ اس صورت حال کا ذمہ دار ہے، امام جمعہ قم 

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ قم آیت اللہ سید محمد سعیدی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں میڈیا کے دور میں شناخت کی جنگ کی پیچیدگیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں میڈیا سخت جنگ کا ذریعہ بن گیا ہے اور یہ معاشرے کو اس جنگ کے نقصانات سے آگاہ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دینی اور انقلابی معارف اس میدان میں کامیاب موجودگی کا بہترین ذریعہ ہیں۔

 آیت اللہ سعیدی نے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ذرائع ابلاغ متضاد خبریں شائع کرکے رائے عامہ کو الجھن میں ڈال رہے ہیں، اس لیے ہر ایک کے لیے ضروری ہے کہ وہ رہبر معظم کے احکامات پر کان دھرے اور معاشرے کے اتحاد کو نقصان پہنچانے والے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرے۔

انہوں نے ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں کہا: جیسا کہ رہبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ مذاکرات کا مستقبل واضح نہیں ہے اور یہ غیر یقینی صورت حال اور سیاسی عدم استحکام امریکیوں کے انتہاپسندانہ رویے کی وجہ سے ہے، امریکہ نہ صرف اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام رہا ہے بلکہ اس نے ایسے اقدامات کئے ہیں جس سے وعدوں کی خلاف ورزی کا امریکی عزم ثابت ہوتا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے