یمن کا اسرائیل پر سپرسونک میزائل حملہ، بن گوریان ایئرپورٹ دوبارہ معطل

یمن کا اسرائیل پر سپرسونک میزائل حملہ، بن گوریان ایئرپورٹ دوبارہ معطل

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر صہیونی فوج کے جارحانہ حملوں اور امدادی کاموں میں رکاوٹ کے جواب میں یمنی فوج نے دوبارہ اسرائیل پر میزائل حملہ کیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمن نے مقبوضہ فلسطین میں واقع بن گوریان ایئرپورٹ کو ایک سپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ کے مطابق اپنے بیان میں جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یمن کی جانب سے یہ ایک خصوصی فوجی کارروائی تھی جو تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر کی گئی اور یہ کارروائی مکمل طور پر کامیاب رہی۔

جنرل یحیی سریع کے بقول اس حملے کے نتیجے میں لاکھوں صہیونی باشندے پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوئے جبکہ ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں صہیونی ظالم فوج کے ہاتھوں مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے۔

یمنی ترجمان نے واضح کیا کہ ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی اور جب تک غزہ پر حملے بند نہیں ہوتے اور محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا مزاحمت میں شدت آتی جائے گی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے