ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات، اچھے نتائج کی امید ہے، امریکی وزارت خارجہ

ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات، اچھے نتائج کی امید ہے، امریکی وزارت خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کا پانچواں دور جمعہ کے روز ہوگا جس میں دونوں ملکوں کے نمائندہ وفود شرکت کریں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے ایران کے ساتھ ہونے والے آئندہ مذاکرات سے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، اٹلی میں ہونے والے مذاکرات سے قبل امریکی نمائندوں نے عندیہ دیا ہے کہ بات چیت میں پیش رفت کا امکان موجود ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان تامی بروس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ بات چیت کے مثبت نتائج آسکتے ہیں۔ اگر ہمیں ایسا امکان نہ ہوتا تو یہ مذاکرات سرے سے ہی نہ ہوتے۔

درایں اثناء باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر اپنی مجوزہ پابندیوں کی تجدید پر زور دیا ہے۔ اس کے برعکس ایرانی حکام پرامن مقاصد کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کو اپنا جائز حق قرار دے رہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اختلافات کے باوجود دونوں فریق مذاکرات جاری رکھنے کی سنجیدہ خواہش رکھتے ہیں۔ بین الاقوامی برادری بھی امید لگائے بیٹھی ہے کہ یہ مذاکرات ایک متوازن اور قابلِ قبول حل کی طرف بڑھیں گے۔

تاہم، صہیونی حکام جو امریکی خارجہ پالیسی پر خاصا اثر رکھتے ہیں، ایران میں یورینیم کی افزودگی کی مکمل مخالفت کرتے رہے ہیں اور یہ مؤقف حالیہ دنوں میں واشنگٹن کے بیانات میں بھی دہرایا جارہا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے