مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی روزنامہ”یسرائیل ہیوم” نے رپورٹ دی ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے قطر میں موجود مذاکراتی ٹیم کے تمام ارکان کو واپس بلایا ہے۔
مذکورہ اخبار نے مزید لکھا کہ نیتن یاہو نے دو روز قبل مذاکراتی ٹیم کے تین ارکان کو دوحہ سے واپس بلایا تھا جب کہ آج آخری نمائندے کو بھی تل ابیب بلایا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ نیتن یاہو کا یہ اقدام دوحہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کی ناکامی اور واشنگٹن میں قابض رژیم کے سفارت خانے کے دو ملازمین کی ہلاکت کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔