ایران اپنے جوہری حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، اراکین پارلیمنٹ

ایران اپنے جوہری حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، اراکین پارلیمنٹ

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے ممبران نے امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے حالیہ ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

 امریکی حکام کے ریماکس میں کہا گیا تھا کہ "ایران کو 2015 کے جوہری معاہدے کے کسی ممکنہ متبادل کے تحت یورینیم کی افزودگی کا حق نہیں ہونا چاہیے۔

ایرانی اراکین پارلیمنٹ کے بیان میں کہا گیا: ہم امریکی حکام کے پرفریب اور بے ہودہ دعووں کے جواب میں، اعلان کرتے ہیں کہ امریکہ روبہ زوال ہے اسے درجنوں ریاستوں میں عوامی احتجاج کا سامنا ہے  جب کہ بین الاقوامی سطح پر، یہ ٹیرف اور یکطرفہ پالیسیوں کے نفاذ کی وجہ سے 100 سے زیادہ ممالک الجھا ہوا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی کمزوری کا واضح ثبوت یہ کہ اسے یمن کی بہادر قوم کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں ذلت آمیز شکست ہوئی اور وہ عقب نشینی پر مجبور ہوا۔

 اراکین پارلیمنٹ نے زور دیا کہ حماس کے خلاف شدید دھمکیوں اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے کئی ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کے باوجود بالآخر امریکا کے پاس حماس کے ساتھ مذاکرات کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، وہ حماس کے سامنے ڈھیر ہوگیا جو امریکہ کے زوال کی نشانی ہے۔

  بیان میں مزید کہا گیا کہ اندرونی بحرانوں اور  بیرونی محاذ پر بار بار شکست کھانے والی امریکی حکومت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ کسی بھی قوم خاص طور پر ایران کی عظیم اور خودمختار قوم پر دباو ڈال سکے۔

اراکین پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں اور افزودگی کی کوششیں مکمل طور پر قانونی اور این پی ٹی کی دفعات اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے قانون کے مطابق ہیں۔

بیان میں زور دیا گیا کہ ہم تمام دستیاب صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، اپنی عظیم قوم کے مفادات کا ثابت قدمی سے دفاع کریں گے اور ہماری حکومت ان قوانین اور پالیسیوں کے مطابق کام کرے گی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے