اسرائیل امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ اقوام متحدہ

اسرائیل امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ اقوام متحدہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) نے آگاہ کیا ہے کہ امداد سے بھرے ہزاروں ٹرک غزہ میں داخل ہونے کے لئے سرحد پر منتظر ہیں۔

آنرو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی دباؤ کو نظر انداز کر رہا ہے جب کہ کچھ امدادی کھیپ ابو سالم کراسنگ پر ہے لیکن غزہ کے گوداموں میں داخل نہیں ہوئی ہے۔

دوسری طرف غزہ میں فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس نے خبردار کیا کہ صیہونی غاصب حکومت انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں کے داخلے پر پابندیاں جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ اس سے قبل اس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ امداد کی ترسیل کی اجازت دے گی، یہ اقدام قابض رژیم کے اعلان کردہ وعدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے محاصرے کو جاری رکھتے ہوئے 24 لاکھ سے زائد شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے بین الاقوامی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض حکومت پر کراسنگ کھولنے اور انسانی امداد کی ترسیل اور فراہم کو یقینی بنانے کے لیے دباؤ ڈالے۔

غزہ کی وزارت صحت نے خبردار کیا کہ غزہ کے ہسپتال انتہائی محدود ایندھن کے ساتھ کام کر رہے ہیں جب کہ زخمیوں اور بیماروں کی ہنگامی خدمات کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے