یورینیم افزودگی ہماری ریڈ لائن ہے، ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی نائب صدر

یورینیم افزودگی ہماری ریڈ لائن ہے، ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی نائب صدر

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے حکومتی اجلاس کے دوران یورینیم افزودگی کو ملک کی ریڈ لائن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی ملکی پالیسی پر گامزن ہے اور ہم ملک کی ضروریات اور صلاحیت کی بنیاد پر پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں گے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے اور مغربی ممالک اور امریکی میڈیا اس مسئلے سے بخوبی واقف ہیں اور اس طرح کے مسائل کو اٹھانا وائٹ ہاؤس حکام کی بوکھلاہٹ اور داخلی انتشار کو ظاہر کرتا ہے۔ 

رضا عارف نے واضح کیا کہ ایران کی صفر افزودگی کے حوالے سے امریکی حکام کا حالیہ مؤقف کوئی نئی بات نہیں ہے، اگر ہم افزودگی کی کوشش ترک کرتے تو ہمیں گزشتہ دہائیوں میں امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو برداشت کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔

 انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کے بیانات متضاد ہیں، وہ بالواسطہ مذاکرات میں افزودگی سے متعلق مسائل کو اٹھاتے ہیں، لیکن مذاکرات کی میز سے باہر، میڈیا کے زیر اثر یا صیہونی حکومت کو خوش کرنے کے لیے دوسرے مسائل اٹھاتے ہیں۔

 نائب صدر نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران بالواسطہ مذاکرات میں بیان کردہ ہالیسی پر گامزن ہے اور جوہری افزودگی ہماری ریڈ لائن ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہم جوہری ہتھیاروں کے خواہاں نہیں ہیں لیکن ملک کی جوہری صلاحیت کو دیگر ٹیکنالوجیز کی طرح ترقی اور پیشرفت کے مقاصد کے لیے ضرور استعمال کریں گے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے