ایران اور آرمینیا مشترکہ سرحد پر تجاوزات کی اجازت نہیں دیں گے، ایرانی وزیر دفاع

ایران اور آرمینیا مشترکہ سرحد پر تجاوزات کی اجازت نہیں دیں گے، ایرانی وزیر دفاع

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے اپنے آرمینیائی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ آرمینیا کو ایران کی ہمسایہ پالیسی میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور تہران اور ایروان کے درمیان تعلقات ٹھوس تاریخی اور ثقافتی بنیادوں پر استوار ہیں۔

جنرل ناصر زادہ نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی تمام ہمسایہ ممالک بالخصوص آرمینیا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے اور اس راہ میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قفقاز میں دیرپا امن علاقائی ترقی کے وسیع مواقع پیدا کرے گا۔

  ایرانی وزیر دفاع نے آرمینیا کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں رہبر انقلاب کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران آرمینیا کے ساتھ تعلقات کی ترقی پر زور دیتا ہے اور باہمی مفادات کی بنیاد پر بیرونی طاقتوں کے دباؤ سے آزاد ہو کر تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور آرمینیا کے درمیان مشترکہ سرحد دونوں قوموں کے درمیان ایک تاریخی مواصلاتی راستہ ہے اور تہران اس سرحد پر کسی قسم کی تجاوزات کی اجازت نہیں دے گا۔

بریگیڈیئر جنرل ناصر زادہ نے قفقاز میں غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کو علاقائی سلامتی کا تحفظ کرنا چاہیے، غیر علاقائی مداخلت ہی مزید عدم استحکام کا باعث بنے گی۔

اس ملاقات کے اختتام پر فریقین کی جانب سے دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے درمیان تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے