جوہری مذاکرات، اگلے دور اور اس کے مقام سے متعلق کوئی قطعی فیصلہ نہیں ہوا، ایران

جوہری مذاکرات، اگلے دور اور اس کے مقام سے متعلق کوئی قطعی فیصلہ نہیں ہوا، ایران

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ عمان اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، تاہم آئندہ دور اور اس کے مقام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اسماعیل بقائی نے اٹلی میں پانچویں دور مذاکرات کے انعقاد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ خبر مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شائع ہوئی ہے۔ البتہ عمان کی وزارت خارجہ کی جانب سے وقت اور مقام کے بارے میں کچھ تجاویز دی گئی ہیں، لیکن اب تک حتمی وقت اور مقام طے نہیں پایا۔

بقائی نے کہا کہ تہران ڈائیلاگ فورم میں دنیا کے پانچوں براعظموں سے تعلق رکھنے والے پچاس سے زائد ممالک نے شرکت کی جبکہ خطے کے ممالک خصوصا قطر و عمان کے وزرائے خارجہ سمیت خلیج فارس اور دیگر ہمسایہ ممالک کے نمائندگان کی شرکت بہت مؤثر اور اہم رہی۔

ترجمان وزارت خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کا اصل مقصد خطے اور بین الاقوامی تبدیلیوں کے حوالے سے باہمی تفہیم اور مشترکہ ادراک کو فروغ دینا تھا۔ ایران نے اس طرح کے خیالات اور نظریات کو فروغ دینے کی کوشش ہے کہ خطے کے ممالک ایک طاقتور فورم تشکیل دینے کی جانب بڑھیں جو باہمی مفادات کو سمجھنے اور ایک دوسرے کا احترام کرنے اور پائیدار امن و سلامتی کے قیام میں مددگار ثابت ہو۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے