ایرانی وزیر ثقافت کی ویٹی کن میں پوپ لیو چہاردہم سے ملاقات

ایرانی وزیر ثقافت کی ویٹی کن میں پوپ لیو چہاردہم سے ملاقات

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثہ و سیاحت سید رضا صالحی امیری نے ویٹی کن میں کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم سے ملاقات کی اور ایرانی قوم کا پیغام ان تک پہنچایا۔

ایرانی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ ایران اس حقیقت پر یقین رکھتا ہے کہ تمام الہٰ ادیان ایک ہی سچائی میں جڑے ہوئے ہیں، اور وہ سچائی انسانیت کے لیے عزت، محبت اور امن کا پیغام دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا پیغام سیاست سے بالاتر اور تہذیب و ثقافت پر مبنی ہے۔

ملاقات کے دوران پوپ لیو چہاردہم نے ایرانی تاریخ و ثقافت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب کوئی ایمان احترام اور مکالمے کی زبان میں بات کرتا ہے تو وہ ایک بہتر مستقبل کی ازسرنو تعمیر کرسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پوپ لیو چہار دہم، جن کا اصل نام کارڈینل پریووست ہے، 10 مئی کو دو روزہ مشاورت اور ووٹنگ کے بعد مرحوم پوپ فرانسس کے جانشین کے طور پر منتخب ہوئے۔ 69 سالہ نئے پوپ شکاگو، امریکہ سے تعلق رکھتے ہیں اور کیتھولک چرچ کی قیادت سنبھالنے والے پہلے امریکی ہیں۔

کارڈینل کی حیثیت سے انہوں نے لاطینی امریکہ میں کئی سال خدمات انجام دیں، جن میں پیرو کے شہر تروخیو میں ایک دہائی اور 2014 سے 2023 تک چکلایو کے بشپ کی حیثیت سے خدمات شامل ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے