مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب کے مشیر محمد مخبر نے "سابقہ حکومت؛ چیلنجز اور کامیابیاں” کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہید خدمت صدر رئیسی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید رئیسی ایک واضح فریم ورک اور اسلامی انقلاب کے نظریات کے ساتھ درپیش چیلنجوں کے مقابلے میں کبھی مایوسی کا شکار نہیں ہوئے۔
مخبر نے کہا کہ شہید رئیسی نے مشرق اور مغرب کے ساتھ سیاسی تعلقات کی توسیع پر توجہ دیتے ہوئے ملک کے موجودہ معاملات کو سو فیصد مذاکرات سے وابستہ نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید رئیسی نے انصاف اور گڈ گورننس کی صلاحیتوں کو درست طریقے سے پہچانا اور متوازن نقطہ نظر کے ساتھ انصاف اور ترقی کے درمیان ظاہری ٹکراؤ کو منظم کرتے ہوئے اسے ترقی کے مواقع میں تبدیل کیا۔ وہ انصاف پر مبنی حکمرانی کے ایک عظیم انقلابی مدیر تھے۔
سابق قائم مقام صدر نے شہید آیت اللہ آلھاشم، امیر عبد اللہیان، ملک رحمتی، جنرل موسوی اور حادثے کے شکار پائلٹوں اور عملے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔