مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی حکومت نے غزہ پر بڑے پیمانے پر زمینی حملہ شروع کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی فوج ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں گدعوں آپریشن کے تحت زمینی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
صہیونی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے غزہ کے بعض علاقوں میں زمینی آپریشن شروع کردیا ہے جس میں 670 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
فلسطینی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے شمال اور جنوب کی سمت سے غزہ پر بڑے پیمانے پر زمینی حملوں کا آغاز کیا ہے۔ قابض افواج کے ٹینک اور دیگر فوجی گاڑیاں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے شمال مشرقی علاقے الفخاری میں شدید گولہ باری اور فائرنگ کے ساتھ میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی چینل 14 نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی فوج کے 5 بریگیڈز کابینہ کے فیصلوں اور دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کی روشنی میں زمینی کارروائی کے حکم کا انتظار کررہے ہیں۔