ایران-امریکہ بالواسطہ مذاکرات کا اگلا دور، امریکی ایلچی کا نیا موقف

ایران-امریکہ بالواسطہ مذاکرات کا اگلا دور، امریکی ایلچی کا نیا موقف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے مشرق وسطی کے لیے نمائندۂ خصوصی اسٹیو وٹکاف نے کہا ہے کہ رواں ہفتے یورپ میں ایرانی حکام سے ملاقات کا امکان ہے اور امید ہے کہ اس ملاقات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کے خواہاں ہیں، اور میرا خیال ہے کہ ہم اس مقصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ تنازع کے سفارتی حل میں سنجیدہ ہیں، اور ایران کے رہبر اعلی کو ان کی طرف سے براہ راست پیغامات بھیجے گئے ہیں، جنہیں ذاتی طور پر وٹکااف نے منتقل کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان اب تک چار بالواسطہ مذاکراتی دور عمان اور اٹلی میں منعقد ہوچکے ہیں۔ ایرانی حکام نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ مذاکرات مکمل طور پر جوہری مسئلے اور ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے ہورہے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے