مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ الجولانی رژیم کے غیر ملکی دہشت گردوں نے دمشق سے 400 شامی خاندانوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں شامی باشندوں کو دمشق اور اس کے اطراف سے بے دخل کیا گیا ہے۔
شام پر قابض جولانی رژیم دمشق اور اطراف کے علاقوں کی آبادی کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ اپنے ممالک سے فرار ہونے والے غیر ملکی دہشت گرد شام کی مسلح افواج میں ضم ہو گئے ہیں۔ ان کارروائیوں میں ان کا ہدف شامی باشندوں کے گھروں پر قبضہ کر کے دہشت گردوں کے خاندانوں کو ادلب سے دمشق منتقل کرنا ہے!
جولانی رژیم شام میں لڑنے والے مختلف ممالک کے تکفیری دہشت گردوں کو شامی باشندوں کے املاک پر زبردستی قبضہ دلوا رہی ہے۔