عرب سربراہان غزہ جاری نسل کشی کی روک تھام کے لئے فوری اقدام کریں، حماس

عرب سربراہان غزہ جاری نسل کشی کی روک تھام کے لئے فوری اقدام کریں، حماس

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بغداد میں 34ویں عرب سربراہی اجلاس کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں غزہ میں نسل کشی روکنے اور صیہونی غاصب حکومت کے بائیکاٹ کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

 حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عرب لیگ کی سربراہی اجلاس کے شرکاء سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں قتل عام کو روکنے اور فاشسٹ قابضوں کے فوری مواخذے کے لئے اقدام کریں۔

حماس نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک وسیع پیمانے پر قتل عام ہے جو بے بس دنیا کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عرب رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی تاریخی ذمہ داری کو پورا کریں اور غزہ جنگ اور محاصرے کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

حماس نے زور دیا کہ ہم دنیا کی اقوام اور آزادی کے متلاشیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ سے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابض حکومت کے جرائم اور قتل و غارت گری کے خلاف آواز اٹھائیں۔ 

حماس کے بیان میں کہا گیا کہ شمالی غزہ کو ایک منظم نسل کشی کی مہم کا نشانہ بنایا گیا ہے اور فضائی اور زمینی حملوں میں شدت کی وجہ سے سینکڑوں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے