مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنانی وزیر اعظم نواف سلام نے بغداد میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا: "ہم اسرائیل کی غزہ میں وسیع پیمانے پر قتل و غارت گری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل پر لبنان سے انخلاء کے لیے دباؤ ڈالا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم شامی پناہ گزینوں کی ان کے ملک واپسی کے لیے شامی حکام کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔
لبنانی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی بہانے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کی پالیسی کی شدید مخالفت کرتے ہیں اور ہم 2002ء کے عرب امن اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔
نواف سلام نے مزید کہا کہ اسرائیل کے جرائم کو روکنے میں عالمی برادری کی ناکامی اسے حملوں کو جاری رکھنے کی ترغیب دیتی ہے، ہم غزہ میں منصوبہ بند نسل کشی اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے کی اسرائیلی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا اسرائیل کے جرائم کا تماشہ دیکھ رہی ہے، جب کہ قابض رژیم اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، اسرائیل پر لبنانی سرزمین سے انخلاء کے لئے دباو ڈالا جائے، لبنانی حکومت قرارداد 1701 پر مکمل عمل درآمد کرچکی ہے۔