ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ہادی مطر کو 25 سال قید کی سزا

ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ہادی مطر کو 25 سال قید کی سزا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی ریاست نیویارک کی ایک عدالت نے ہادی مطر کو جس نے 2022 میں متنازعہ مصنف سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کیا تھا، 25 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

27 سالہ ہادی مطر نے اگست 2022 میں نیویارک کی چاتاکوا انسٹیٹیوٹ میں ایک عوامی تقریب کے دوران سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں سلمان رشدی کو شدید زخم آئے، ان کا جگر متاثر ہوا، ایک ہاتھ مفلوج ہوگیا اور ایک آنکھ کی بینائی بھی ضائع ہوگئی۔

فروری 2025 میں جیوری نے ہادی مطر کو قتل کی کوشش اور حملے کا مجرم قرار دیا تھا، جس کے بعد آج اسے سزا سنائی گئی ہے۔

ملعون سلمان رشدی کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخ آمیز کتاب لکھنے پر امام خمینی نے مرتد قرار دیا تھا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے