مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، اسرائیل کی انٹرنل سکیورٹی سروس (شاباک) نے ایک شخص کو ایرانی مفادات کے تحفظ کے لیے سکیورٹی کی خلاف ورزیوں کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
صیہونی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے رپورٹ دی کہ شن بیٹ کے ہاتھوں "ایران کے مفادات میں سیکورٹی کی خلاف ورزیوں کے شبے میں” گرفتار شخص اسرائیلی ہے اور اس نے ایسی معلومات دی ہیں جو صیہونی حکومت کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔
شن بیٹ نے ابھی تک زیر حراست شخص کی شناخت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
خیال رہے کہ شن بیٹ کے یہ دعوے نئے نہیں ہیں اور اسرائیلی سیکورٹی حکام اپنی ناکامی اور نااہلی کو چھپانے اور مظاہرین کی توجہ ہٹانے کے لیے کبھی کبھار آباکاروں کو ایران کے لیے جاسوسی کے بہانے گرفتار کرتے ہیں!