سعودی عرب میں ٹرمپ کا ایران مخالف بیان جہالت کی انتہا ہے، جنرل سلامی

سعودی عرب میں ٹرمپ کا ایران مخالف بیان جہالت کی انتہا ہے، جنرل سلامی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران امریکی صدر کے ایران کے بارے میں بیان کو جہالت کی انتہا قرار دیا ہے۔

شہداء خدمت کی پہلی برسی کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کا بیان عظیم ایرانی قوم سے آشنائی نہ ہونے کی علامت ہے یا نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔

انہوں امریکی صدر پر واضح کیا کہ جو کچھ ایران اور ایرانی قوم کے بارے میں آپ کے ذہن میں ہے، اس کا زمینی حقائق سے زمین سے آسمان کا فاصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران اور ایرانی قوم کے بارے میں کوئی آگاہی ہے اور نہ ہی اسلام کے بارے میں وہ علم رکھتے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے